around.pk
Sunday, 8 November 2026
☀ کراچی 27°☀ لاہور 21°☀ اسلام آباد 18°
پاکستان

کراچی: ڈی ایچ اے میں بکتر بند گاڑیوں کی پریڈ پر کارروائی، دو ملزمان گرفتار

ساؤتھ زون پولیس نے ڈیفنس میں بکتر بند گاڑیوں کی پریڈ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اے پی سیز فراہم کرنے والی کمپنی کے منیجر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر دیا۔

around.pk·27m ago

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشابہت رکھنے والی بکتر بند گاڑیوں کی پریڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ساؤتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اے پی سیز فراہم کرنے والی کمپنی کے منیجر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ساؤتھ زون پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ ساحل تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق چند ہفتے قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی تھی جس میں ڈیفنس کے علاقے میں بکتر بند گاڑیوں کی پریڈ دکھائی گئی تھی۔ اس ویڈیو کے باعث شہریوں میں سنسنی پیدا ہوئی اور خوف و ہراس اور عدم تحفظ کا تاثر ابھرا، جس کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

مقدمے میں 4×4 Extreme کے مالک اور ایس اینڈ ٹیک آرمڈ کے منیجر سمیت چھ افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 420، 170، 171، 268 اور 290 شامل کی گئی ہیں۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ایک لینڈ کروزر گاڑی بھی قبضے میں لی اور واقعے سے متعلق ویڈیو شواہد محفوظ کر لیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق دیگر نامزد ملزمان اور گاڑیوں کے مالکان کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اسلحے کی نمائش اور وی آئی پی ڈالہ کلچر کے سخت خلاف ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور ایسی غیر قانونی سرگرمیوں سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ شہری علاقوں میں مسلح یا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشابہ گاڑیوں کی نمائش عوام میں بے چینی پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہے، اسی لیے متعلقہ حکام ایسی سرگرمیوں کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سختی سے روکتے ہیں۔

اب تک کی کہانی عدالت اور انصاف

  1. اوپن اے آئی میں جاسوسی کا الزام، سعودی انجینئر نے خود کو بے گناہ قرار دے دیا
  2. کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں ڈاکٹر کا قتل، نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج
  3. کراچی غیر قانونی کال سینٹر کیس: 9 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع
  4. اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر اختر عباس کو فارمیسی کونسل کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے دیا
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
کراچیعدالت اور انصاف4×4 ایکسٹریمڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹیایس اینڈ ٹی آرمڈتھانہ ساحلساؤتھ زون پولیس

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں