اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے 10 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ گرفتار فلسطینی اسلامی جہاد سے تعلق رکھتے تھے اور مسلح نیٹ ورک قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 10 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ فوج کے مطابق یہ کارروائی علی الصبح جنین کے قریب واقع قصبے عرابہ میں کی گئی۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد سے تھا اور وہ اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایک مسلح نیٹ ورک قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق کارروائی میں پیراٹروپرز بریگیڈ کے ریکونیسنس یونٹ، دیودوان کمانڈو یونٹ اور سرحدی پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ فوج کے بیان کے مطابق اہلکاروں نے بیک وقت قصبے کی 10 مختلف عمارتوں پر چھاپے مارے اور تقریباً 30 منٹ کے اندر تمام 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث خطے کی صورتحال نازک ہے۔ تاہم اس واقعے کی مزید تفصیلات یا گرفتار افراد کے بارے میں آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
اب تک کی کہانی مغربی کنارہ
- غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں سے سات فلسطینی جاں بحق، یونیسیف نے سیلاب اور بیماریوں کے خطرے سے خبردار کردیا
- اسرائیل نے فلسطینی کسانوں کی مدد کرنے والے 14 غیر ملکی کارکنان ملک بدر کر دیے










