پانی چوری کی ایف آئی آر سیاسی انتقام ہے، نکاٹی صدر
نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان نے اپنے خلاف پانی چوری کے مقدمے کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایف آئی آر جعلی ہے اور صنعتی مسائل اٹھانے پر درج کرائی گئی ہے۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خان نے اپنے خلاف پانی چوری کے تحت درج مقدمے کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایف آئی آر میئر کراچی کے سامنے شہر اور صنعتی علاقے کے مسائل اجاگر کرنے پر درج کرائی گئی ہے۔
فیصل معیز خان نے الزام عائد کیا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سرگرم ایک سیاسی مافیہ میئر کے سامنے مسائل اٹھانے سے ناخوش ہوا، جس کے بعد واٹر کارپوریشن کی جانب سے عام تھانے میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا۔ انہوں نے اس ایف آئی آر کو جعلی اور بے بنیاد قرار دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مقدمے میں شامل دفعات کے تحت کارروائی واٹر کارپوریشن کے تھانے میں ہونی چاہیے تھی، تاہم بعض عناصر نے اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے مقدمہ واٹر بورڈ کے تھانے میں درج کرانے کی کوشش کی، جہاں ان کی غیر قانونی درخواست قبول نہیں کی گئی۔
نکاٹی صدر نے واضح کیا کہ صنعتی شعبہ ملکی خزانے میں بڑا حصہ ٹیکس کی صورت میں ادا کرتا ہے اور وہ صنعتوں کے مسائل کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ ان کے بقول اس طرح کے مقدمات انہیں اپنا مؤقف پیش کرنے سے نہیں روک سکتے۔
واضح رہے کہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے میں واٹر کارپوریشن کے ایک ملازم کی مدعیت میں نکاٹی صدر کے خلاف پانی چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ایک کارروائی کے بعد دوبارہ فیصل معیز خان کی سرپرستی اور ایما پر واٹر کارپوریشن کی لائنوں میں غیر قانونی کنکشن قائم کیے گئے، اور اطلاع ملنے پر اینٹی تھیفٹ ٹیم موقع پر پہنچی تو پانچ ملزمان فرار ہوگئے۔
اب تک کی کہانی کراچی
- ہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا ملزم کراچی سے گرفتار
- کراچی میں جنوری 2027 میں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ، عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن شروع
- کراچی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، سندھو دیش لبریشن آرمی کے دو کارندے گرفتار
- کراچی میں پانی کی فراہمی معمول پر بحال، دھابیجی اور پپری کے تمام پمپس فعال










