اسلام آباد پولیس کے قبضے میں ایک ہزار سے زائد گڈز ٹرانسپورٹ گاڑیاں
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایک ہزار سے زائد کمرشل گاڑیاں پولیس کے قبضے میں ہیں اور اس بارے میں غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ گاڑیاں کرائے پر حاصل کی گئی ہیں۔
21 ستمبر 2026, 12:03 شام
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر اویس چوہدری ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ایک ہزار سے زیادہ گاڑیاں تقریباً دو ہفتوں سے پولیس کے قبضے میں ہیں۔
اویس چوہدری کا کہنا تھا کہ ان گاڑیوں میں کنٹینرائزڈ کارگو، فلیٹ بیڈ، اوپن باڈی، دس ویلر اور مزدا شامل ہیں۔ ان میں سے بیشتر گاڑیاں لوڈ ہیں اور انہیں مختلف چوراہوں پر کھڑا کیا گیا ہے۔
انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ گاڑیاں کرائے پر حاصل کی گئی ہیں اور یومیہ 20 ہزار روپے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ اویس چوہدری نے وضاحت کی کہ اب تک کسی بھی ٹرانسپورٹر کو کوئی معاوضہ بھی ادا نہیں کیا گیا۔
اویس چوہدری نے یہ بھی کہا کہ 2022 میں بھی اسی طرح گاڑیاں پکڑی گئی تھیں تاہم اس وقت بھی ٹرانسپورٹرز کو معاوضہ نہیں دیا گیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ لوڈ گاڑیوں کو فوری طور پر ریلیز کیا جائے اورجن دنوں کے لیے گاڑیاں رکی رہیں ان کا یومیہ 20 ہزار روپے معاوضہ ادا کیا جائے۔ انہوں نے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو تحفظ اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔
کمرشل گاڑیوں کو احتجاج اور دھرنے روکنے کے لیے استعمال کرنا، صدر کے مطابق، ناانصافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر گاڑیاں ریلیز کرے اور ٹرانسپورٹرز کو ریلیف فراہم کرے۔
اسی زمرے سے
پنجاب اسمبلی میں سرکاری اسپتالوں کی حالت پر تشویش، ن لیگی رکن کی تحریک التوا
18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی احتجاج کے باعث کئی مرکزی شاہراہیں اور موٹر ویز بند کرنے کا فیصلہ
18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات
18 گھنٹے قبل
کراچی: مسجد کے پیش امام گھر میں فائرنگ سے جاں بحق
23 گھنٹے قبل