پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر 22 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے اور ایک ہزار سے زائد کنٹینر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
22 ستمبر 2026, 4:24 شام
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے متوقع احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں 22 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور افسران تعینات کیے جائیں گے، جن میں 15 ہزار سے زائد پنجاب جبکہ 2 ہزار سے زیادہ سندھ سے آئیں گے۔
احتجاج سے نمٹنے کے لیے شہر کے داخلی و خارجی راستے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ابتدائی طور پر ایک ہزار سے زائد کنٹینر مختلف شاہراہوں اور راستوں پر رکھے جائیں گے۔ فیض آباد اور آئی نائن سمیت متعدد مقامات پر کنٹینر پہنچنا بھی شروع ہو چکے ہیں۔
سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کے لیے کھانے پینے کے خاص انتظامات کیے جا رہے ہیں اور ان کے ناشتے و کھانے کے واسطے مختلف وینڈرز سے رابطہ کیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر موٹر وے ایم ون، ایم 14 اور نیشنل ہائی وے این 5 کو متعدد مقامات پر 23 ستمبر کی شام سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم ون اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک، جبکہ موٹر وے ایم 14 ہکلہ تا کنڈل بھی دونوں اطراف کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی اور ان روٹس سے منسلک کئی انٹرچینجز بھی بند ہوں گے۔ اسی طرح جی ٹی روڈ این 5 بھی اٹک خورد پر مکمل طور پر بند رہے گا۔
اسی زمرے سے
پنجاب اسمبلی میں سرکاری اسپتالوں کی حالت پر تشویش، ن لیگی رکن کی تحریک التوا
18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی احتجاج کے باعث کئی مرکزی شاہراہیں اور موٹر ویز بند کرنے کا فیصلہ
18 گھنٹے قبل
کراچی: مسجد کے پیش امام گھر میں فائرنگ سے جاں بحق
23 گھنٹے قبل
پاکستان ریلوے میں کفایت شعاری، ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس معطل، سرکاری فیول میں کمی
23 گھنٹے قبل