کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث دو افراد گرفتار
پولیس نے کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں کارروائی کرتے ہوئے دو اغواء کاروں کو گرفتار کر کے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔
22 ستمبر 2026, 11:06 صبح
پولیس کے مطابق، خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 13 ڈی ٹو میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا۔ اس کارروائی کے دوران اغواء برائے تاوان میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت غیاث الدین عرف فیصل ولد عبدالرشید اور عمران ولد عبدالرشید کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایک شہری کو اغواء کر کے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے اہلخانہ سے تاوان کا مطالبہ بھی کیا۔
اس واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 627/2026 بجرم دفعہ 365 اے، 337 اے (ون) اور 34 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ گلشنِ اقبال میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
اسی زمرے سے
پنجاب اسمبلی میں سرکاری اسپتالوں کی حالت پر تشویش، ن لیگی رکن کی تحریک التوا
18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی احتجاج کے باعث کئی مرکزی شاہراہیں اور موٹر ویز بند کرنے کا فیصلہ
18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات
18 گھنٹے قبل
کراچی: مسجد کے پیش امام گھر میں فائرنگ سے جاں بحق
23 گھنٹے قبل