پی ٹی آئی احتجاج کے باعث کئی مرکزی شاہراہیں اور موٹر ویز بند کرنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر موٹر وے ایم ون، ایم 14 اور نیشنل ہائی وے این 5 کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کیا جائے گا۔
22 ستمبر 2026, 4:35 شام
موٹروے اور شاہراہیں بند کرنے کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے اعلان کیا ہے کہ موٹروے ایم ون کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے لے کر چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے 23 ستمبر بروز بدھ شام سے بند کردیا جائے گا۔
موٹروے ایم ون سے منسلک سنگجانی، براہمہ باہتر، برہان، ہزارہ موٹروے اور غازی بھروٹھا نہر انٹرچینج سمیت فتح جنگ/ ترنول اور چھچھ انٹرچینج بھی اسی مدت کے دوران بند رہیں گے۔
مزید بتایا گیا کہ موٹروے ایم 14 کو ہکلہ سے کنڈل تک دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے 23 ستمبر کی شام سے بند رکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں ہکلہ، فتح جنگ، پنڈی گھیپ، کھڑپہ، تراپ، داؤد خیل، کوٹ بیلیاں، عیسیٰ خیل اور کنڈل انٹرچینج بند ہوں گے۔
نیشنل ہائی وے این 5 پر اٹک خورد کے مقام پر بھی دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک 23 ستمبر بدھ کی شام سے بند کردی جائے گی۔
حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا انتخاب کریں اور سفر کے دوران موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھیں۔
اسی زمرے سے
پنجاب اسمبلی میں سرکاری اسپتالوں کی حالت پر تشویش، ن لیگی رکن کی تحریک التوا
18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات
18 گھنٹے قبل
کراچی: مسجد کے پیش امام گھر میں فائرنگ سے جاں بحق
23 گھنٹے قبل
پاکستان ریلوے میں کفایت شعاری، ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس معطل، سرکاری فیول میں کمی
23 گھنٹے قبل