پی آئی اے کی پاکستان سے برطانیہ جانے والی پرواز کی مانچسٹر میں ہنگامی لینڈنگ
پی آئی اے کی پرواز پی کے 701 میں سوار ایک بچے کی طبیعت بگڑنے پر پرواز کو مانچسٹر ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا، جہاں فوری ایمبولینس کے ذریعے بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
16 ستمبر 2026, 6:01 شام
پاکستان سے برطانیہ جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 701 میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔ پرواز کے دوران ایک بچے کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق بچے کو دورانِ پرواز میڈیکل ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس بچے کا مانچسٹر میں اعضا کی پیوندکاری ہونا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ طیارے کے کپتان مجیب نے مانچسٹر ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال کے بارے میں مطلع کر دیا، تاکہ بچے کے لیے ایمبولینس اور دیگر طبی سہولیات بروقت دستیاب ہوسکیں۔
مانچسٹر ایئرپورٹ پر پہچنے پر ایمبولینس پہلے سے تیار کھڑی تھی۔ جیسے ہی طیارہ بحفاظت مانچسٹر لینڈ ہوا، بیمار بچے کو فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق بوئنگ 777 طیارہ اور اس میں سوار دیگر مسافر محفوظ رہے۔
اسی زمرے سے
پنجاب اسمبلی میں سرکاری اسپتالوں کی حالت پر تشویش، ن لیگی رکن کی تحریک التوا
18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی احتجاج کے باعث کئی مرکزی شاہراہیں اور موٹر ویز بند کرنے کا فیصلہ
18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات
18 گھنٹے قبل
کراچی: مسجد کے پیش امام گھر میں فائرنگ سے جاں بحق
23 گھنٹے قبل