بدھ, 23 ستمبر 2026
around.pk

پاکستان و دنیا کی خبریں

پاکستان

شاہین فورس کے زخمی اہلکاروں کی مدد کرنے والے شہری کا بیان

شاہین فورس کے زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کرنے والے شہری نے اسلحہ جام ہونے اور اہلکاروں کی مشکلات پر سوال اٹھایا۔

16 ستمبر 2026, 9:50 شام

شہرِ کراچی میں شارع فیصل کالونی گیٹ کے قریب ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں شاہین فورس کے زخمی اہلکاروں کو اپنی گاڑی میں اسپتال لے جانے والے شہری کا بیان منظر عام پر آگیا ہے۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ وہ ایئرپورٹ پر اپنی فیملی کو چھوڑ کر واپس آ رہے تھے کہ اچانک سڑک پر پولیس اہلکاروں کو زخمی حالت میں پڑے دیکھا۔ اس پر انہوں نے گاڑی کو روکا اور ریورس کیا۔ اس دوران وہاں سے دو ڈاکو موٹر سائیکل پر فرار ہوتے نظر آئے۔

شہری کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور نے ڈاکوؤں کا پیچھا کرنے کی تجویز دی لیکن شہری نے پولیس اہلکاروں کو پہلے ریسکیو کرنے کو ترجیح دی اور ان کو اپنی گاڑی میں ڈال کر اسپتال پہنچایا۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کو بھی اس واقعے کی اطلاع دی۔

شہری نے آئی جی سندھ سے سوال کیا کہ اہلکاروں کا اسلحہ کیوں نہیں چل سکا۔ ان کے مطابق پولیس اہلکاروں کی گولیاں چمبر میں پھنس گئیں۔  انہوں نے پوچھا کہ ایمونیشن انچارج کون تھا اور اس معاملے کی محکمہ جاتی انکوائری کا مطالبہ کیا۔

شہری نے کہا کہ شاہین فورس یا پولیس کے دیگر اہلکاروں کو جدید اسلحہ دیا جانا چاہیے، کیونکہ وہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ شہری نے کہا کہ جو اہلکار شہید ہوا ہے، اس کے اہل خانہ کا کیا ہوگا اور باقی سپاہیوں کے پاس کن سن کا اسلحہ دیا ہوا ہے۔

اسی زمرے سے