کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، تین مبینہ ڈاکو گرفتار
کراچی کے مختلف علاقوں میں دو زخمیوں سمیت تین مبینہ ڈاکو پولیس مقابلوں کے بعد گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
21 ستمبر 2026, 11:31 شام
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران تین مبینہ ڈاکو گرفتار کر لیے گئے ہیں، جن میں دو ملزمان زخمی ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے بیان کے مطابق حیدری مارکیٹ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں ایک مبینہ پولیس مقابلہ پیش آیا۔ اس دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کی شناخت رشید کے نام سے ہوئی۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری کارروائی میں سپر مارکیٹ تھانے کی جانب سے لیاقت آباد سی ون ایریا میں مبینہ مقابلہ ہوا۔ اس واقعے میں زخمی سمیت دو مبینہ ڈاکو گرفتار کیے گئے۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت خاور کے نام سے ہوئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دوسرے گرفتار ملزم محسن کو پولیس نے تھانے منتقل کر دیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
اسی زمرے سے
پنجاب اسمبلی میں سرکاری اسپتالوں کی حالت پر تشویش، ن لیگی رکن کی تحریک التوا
18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی احتجاج کے باعث کئی مرکزی شاہراہیں اور موٹر ویز بند کرنے کا فیصلہ
18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات
18 گھنٹے قبل
کراچی: مسجد کے پیش امام گھر میں فائرنگ سے جاں بحق
23 گھنٹے قبل