پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی کے خطرات پر عالمی مالی امداد تیز کرنے کا مطالبہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی مالی معاونت کی رفتار تیز کی جائے۔
22 ستمبر 2026, 8:06 صبح
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے سبب شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس سے ملک کے بنیادی ڈھانچے اور شہریوں کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے نظام کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد اورنگزیب نے نیویارک میں ہونے والے اہم اجلاسوں میں شرکت کی اور پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث لاحق خطرات اور مالی ضرورتوں کو نمایاں طور پر اجاگر کیا۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے عوام اور انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے، اس لیے ملک میں آفات سے نمٹنے کے نظام، ابتدائی انتباہی سسٹم اور موسمیاتی سرمایہ کاری کے منصوبے مضبوط کرنے کے لیے بیرونی اور ملکی دونوں وسائل بروئے کار لانا ضروری ہیں۔
محمد اورنگزیب نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ گرین کلائمیٹ فنڈ اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈز کے ذریعے مالی معاونت کی فراہمی کو تیز کیا جائے اور موسمیاتی فنڈز تک رسائی کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے۔
انہوں نے عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور بین الاقوامی منڈیوں سے مالی وسائل کے حصول پر بھی زور دیا۔
اجلاس کے دوران وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان کاپ 31 ایکشن ایجنڈے کی مکمل حمایت کرتا ہے کیونکہ یہ پاکستان کی موسمیاتی ترجیحات سے ہم آہنگ ہے۔
اسی زمرے سے
پنجاب اسمبلی میں سرکاری اسپتالوں کی حالت پر تشویش، ن لیگی رکن کی تحریک التوا
18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی احتجاج کے باعث کئی مرکزی شاہراہیں اور موٹر ویز بند کرنے کا فیصلہ
18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات
18 گھنٹے قبل
کراچی: مسجد کے پیش امام گھر میں فائرنگ سے جاں بحق
23 گھنٹے قبل