اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک میں لانگ مارچ کے پیش نظر سیکیورٹی سخت
پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کردیے گئے، 65 ہزار اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔
21 ستمبر 2026, 7:30 صبح
پی ٹی آئی کے متوقع لانگ مارچ کے سبب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، جڑواں شہر راولپنڈی اور ضلع اٹک میں سیکیورٹی انتظامات میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں اور اضافی نفری کی تعیناتی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں 22 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی کی نگرانی کے لیے 8 ڈی آئی جیز، 10 ایس ایس پیز اور 40 ایس پیز تعینات کیے گئے ہیں۔ 58 ڈی ایس پیز اور 246 انسپکٹرز بھی مختلف سیکٹرز اور سب سیکٹرز میں پولیس اہلکاروں کی نگرانی کریں گے۔
راولپنڈی میں 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں، جبکہ اٹک، جو خیبر پختونخواہ اور پنجاب کو ملاتا ہے، وہاں 30 ہزار اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔
پنجاب کے مختلف اضلاع سے بھی اضافی نفری مذکورہ علاقوں میں منتقل ہو رہی ہے۔ راولپنڈی میں اہم سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لیے کنٹینرز اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس کو ساڑھے تین سو کنٹینرز تحویل میں لینے کا ہدف دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں اضافی نفری کی رہائش کے لیے 100 سے زائد عمارتوں کا سروے کیا گیا ہے، جہاں فورس کو اسپورٹس کمپلیکس، پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر اور تعلیمی اداروں میں رکھا جائے گا۔ اسی طرز پر راولپنڈی اور اٹک میں بھی انتظام کیا جائے گا۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو رپورٹ بھی پیش کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں کی چھٹیاں پہلے ہی منسوخ کی جا چکی ہیں۔
اسی زمرے سے
پنجاب اسمبلی میں سرکاری اسپتالوں کی حالت پر تشویش، ن لیگی رکن کی تحریک التوا
18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی احتجاج کے باعث کئی مرکزی شاہراہیں اور موٹر ویز بند کرنے کا فیصلہ
18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات
18 گھنٹے قبل
کراچی: مسجد کے پیش امام گھر میں فائرنگ سے جاں بحق
23 گھنٹے قبل