بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک
مستونگ کے علاقے کنک وادی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، دہشت گردوں کے پاس سے اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔
23 ستمبر 2026, 9:08 صبح
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کنک وادی میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے چوکی پر حملے کی کوشش کی جسے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے بعد ازاں دہشت گردوں کی تلاش اور ان کے ساتھیوں کے تعاقب میں کارروائی جاری رکھی جس کے نتیجے میں مزید سات دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے تین موٹر سائیکلیں، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان زخمی ہوا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق بلوچستان سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔
اسی زمرے سے
کراچی میں شدید گرمی، 18 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا
3 گھنٹے قبل
آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم کو لاہور ہائیکورٹ نے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
7 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت نے لانگ مارچ کے دوران فوج اور رینجرز کی طلبی کی سفارش کردی
7 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ: نئے مجوزہ قانون کی اہم شقیں سامنے آگئیں
9 گھنٹے قبل