اسلام آباد میں 3 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل، بہنوئی گرفتار
اسلام آباد کے علاقے جھنگی سیداں میں 3 سالہ بچی کے اغوا، زیادتی اور قتل میں بہنوئی ملوث نکلا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
23 ستمبر 2026, 10:43 صبح
اسلام آباد کے علاقے جھنگی سیداں میں 3 سالہ بچی کے اغوا، زیادتی اور قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچی کو 22 ستمبر کو اغوا کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ اس واردات میں لڑکی کا اپنا بہنوئی ملوث ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بچی کو اغوا کرنے کے بعد اس سے زیادتی کی اور پھر اسے قتل کر کے اس کی لاش جنگل میں پھینک دی۔
پولیس کے افسران کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
اسی زمرے سے
کراچی میں شدید گرمی، 18 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا
3 گھنٹے قبل
آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم کو لاہور ہائیکورٹ نے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
7 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت نے لانگ مارچ کے دوران فوج اور رینجرز کی طلبی کی سفارش کردی
7 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ: نئے مجوزہ قانون کی اہم شقیں سامنے آگئیں
9 گھنٹے قبل