بدھ, 23 ستمبر 2026
around.pk

پاکستان و دنیا کی خبریں

پاکستان

کراچی میں جیولر سے ڈکیتی، 52 لاکھ روپے اور 5 کلو چاندی چھین لی گئی

کراچی میں ڈکیتوں نے ایک جیولر کو اس کے مینجر کے ہمراہ لوٹ لیا، 52 لاکھ روپے نقد اور 5 کلو چاندی چھین کر فرار ہو گئے۔

21 ستمبر 2026, 10:50 شام

شہر کراچی کے علاقے بزنس ریکارڈر روڈ پٹیل پاڑہ کے قریب ایک بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں موٹر سائیکلوں پر سوار نصف درجن سے زائد مسلح ڈاکو ایک جیولر سے لاکھوں روپے اور چاندی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

متاثرہ جیولر عثمان کے مطابق وہ اپنی دکان، جو حیدری مارکیٹ کے قریب مدنی مال میں کلثوم جیولرز کے نام سے واقع ہے، اپنے مینجر کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے۔ وہ صدر بوہری بازار کے قریب سے 52 لاکھ 44 ہزار روپے نقد اور 5 کلو چاندی لے کر روانہ ہوئے تھے۔

واقعہ رات تقریباً 10 بجے پیش آیا جب تین موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے انہیں اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور تمام رقم اور چاندی چھین لی۔

ڈاکو اپنی شناخت چھپانے کیلئے ماسک پہنے ہوئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر جمشید کوارٹر کے ایس ایچ او عمران آفریدی موقع پر پہنچے اور متاثرہ افراد سے تفصیلات معلوم کیں۔

حکام کے مطابق ڈکیتی کی تفتیش کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔

اسی زمرے سے