بدھ, 23 ستمبر 2026
around.pk

پاکستان و دنیا کی خبریں

پاکستان

کراچی: ٹریفک حادثے میں زخمی بزرگ شہری دوران علاج جاں بحق

ایمپریس مارکیٹ کے قریب حادثے میں زخمی ہونے والا نامعلوم بزرگ شہری جناح اسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس تفتیش جاری ہے۔

21 ستمبر 2026, 8:48 شام

کراچی کے علاقے صدر میں ایک بزرگ شہری ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد دوران علاج انتقال کر گئے۔ حادثہ 11 ستمبر کی شب تقریباً گیارہ بجے صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب پیش آیا تھا۔

چھیپا حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز انتقال کر گئے۔

پولیس کے مطابق متوفی کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم اس کی عمر تقریباً 75 برس بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ حکام نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اسی زمرے سے