بدھ, 23 ستمبر 2026
around.pk

پاکستان و دنیا کی خبریں

پاکستان

لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی: پی ٹی آئی کے 41 کارکنان کی گرفتاری کا فیصلہ

پولیس نے سہیل آفریدی کی آمد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی میں ملوث 41 کارکنان کی گرفتاری اور 32 گاڑیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

22 ستمبر 2026, 8:02 صبح

لاہور میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد کے موقع پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس حوالے سے 32 گاڑیوں اور 41 کارکنان کی فہرست تیار کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، 14 سے 16 ستمبر کے دوران کارکنان کی سرگرمیوں کا ریکارڈ بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس کی بنیاد پر گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فہرست میں شامل ان افراد نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود ریلی کے دوران سہولت کاری کی اور مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز کا انعقاد بھی کیا۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ کارکنان 27 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے ممکنہ دھرنے کی منصوبہ بندی بھی کرتے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قافلے میں شامل 32 گاڑیاں بھی اس عمل میں استعمال ہو رہی تھیں جنہیں ٹریس کر کے بند کر دیا جائے گا جبکہ ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی زمرے سے