بدھ, 23 ستمبر 2026
around.pk

پاکستان و دنیا کی خبریں

ٹیکنالوجی

سوشل میڈیا نے بچوں اور بزرگوں کی عادات میں تبدیلی لا دی

سوشل میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی نے نہ صرف نوجوانوں بلکہ بزرگوں کی روزمرہ زندگیوں میں بھی نمایاں تبدیلیاں پیدا کی ہیں۔

21 ستمبر 2026, 10:45 شام

ماضی میں خاندان کے افراد عموماً ٹی وی کے گرد اکٹھے بیٹھا کرتے تھے اور یہ ایک مشترکہ تفریح کا ذریعہ تھا۔ اس دور میں اسمارٹ ٹی وی اور سینما دیکھنے کا رجحان بھی پایا جاتا تھا، تاہم اب اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا نے معاشرتی رویوں میں نمایاں تبدیلیاں پیدا کر دی ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی اور وائی فائی جیسی سہولت نے بزرگوں سمیت بچوں کی زندگیوں کو بھی کافی متاثر کیا ہے۔ ایک بزرگ خاتون مختار بیگم نے بتایا کہ اب وہ اپنے اسمارٹ فون پر زیادہ تر وقت گزارتی ہیں۔ ان کے مطابق، اسکرولنگ کرتے ہوئے وقت کا پتہ ہی نہیں چلتا اور دن کے فارغ لمحات میں فون ان کی زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔

مختار بیگم کہتی ہیں کہ ان کے پوتے انہیں اکثر کہتے ہیں کہ وہ ہر وقت فون پر مصروف رہتی ہیں اور پھر بھی بچوں کو منع کرتی ہیں۔ اس سوال پر ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا۔

نجی ہسپتال میں کام کرنیوالی نرس مریم نے ایکسپریس سے گفتگو میں بتایا کہ رات کی ڈیوٹی کے دوران جب وقت ملتا ہے تو وہ سوشل میڈیا پر خبریں اور فیشن کی ویڈیوز دیکھ لیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ پہلے سوشل میڈیا کے استعمال کو محدود کرنے کی کوشش کی مگر پھر وقت گزارنا مشکل لگتا ہے۔

تازہ ترین سروے کے مطابق 2002ء سے 2026ء کے درمیان پچاس سال یا اس سے زائد عمر کے افراد بھی سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں میں شامل ہو چکے ہیں اور ان کا یہ استعمال روزمرہ معمولات کا اہم حصہ بن گیا ہے۔