بلوچستان میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ زور پکڑ گیا
ڈیرہ بگٹی کے عوام نے بلوچستان میں نئے صوبے بنانے کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا، بہتر سرکاری سہولیات اور انتظامی آسانیوں کی اُمید ظاہر کی گئی۔
21 ستمبر 2026, 4:33 صبح
بلوچستان میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ڈیرہ بگٹی کے شہریوں نے بھی اس مطالبے کی کھل کر حمایت کی ہے۔
ڈیرہ بگٹی کے عوام نے کہا ہے کہ بلوچستان کا وسیع رقبہ انتظامی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبے کی بہتر انتظامی تقسیم کے لیے کم از کم چھ سے آٹھ صوبے بنانے چاہئیں۔
شہریوں کے مطابق کوئٹہ تک طویل سفر کے باعث ڈیرہ بگٹی کے رہنے والوں کو طبی اور دیگر بنیادی سہولیات کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بننے سے نہ صرف ڈیرہ بگٹی بلکہ دیگر دور دراز علاقوں کے لوگوں کے لیے سرکاری سہولیات تک رسائی آسان ہو گی۔
عوام نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے صوبوں کے قیام سے عام آدمی کو سہولیات اس کی دہلیز پر میسر آئیں گی اور انتظامی معاملات بھی بہتر ہو سکیں گے، جس سے پسماندہ علاقوں کی ترقی کی راہیں کھلیں گی۔
اسی زمرے سے
پنجاب اسمبلی میں سرکاری اسپتالوں کی حالت پر تشویش، ن لیگی رکن کی تحریک التوا
18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی احتجاج کے باعث کئی مرکزی شاہراہیں اور موٹر ویز بند کرنے کا فیصلہ
18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات
18 گھنٹے قبل
کراچی: مسجد کے پیش امام گھر میں فائرنگ سے جاں بحق
23 گھنٹے قبل