The news is by your side.

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج لاہور کا دوسرا نمبر

0

پاکستان کا دوسرا بڑا شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج دوسرے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق لاہور کی فضا خطرناک حد تک مضرِ صحت ہے جس کی فضا میں آلودگی 281 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان کا معاشی حب، کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر ہے جس کی فضا بھی آلودہ قرار دی گئی ہے۔

کراچی کی فضا میں آلودگی 205 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر بھارتی شہر دہلی کا ہے جس کی فضا خطرناک حد تک آلودہ ترین اور آلودگی 467 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت جبکہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت اور 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو