around.pk
Sunday, 8 November 2026
☀ کراچی 25°☀ لاہور 18°☀ اسلام آباد 17°
دنیا

ٹرمپ کا ڈیموکریٹس کے خلاف مبینہ مجرمانہ اقدامات کی تحقیقات کا حکم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک رہنماؤں پر سیاسی انتقام اور دھمکیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے محکمہ انصاف کو فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

around.pk·7m ago

امریکہ میں سیاسی محاذ آرائی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوتی نظر آ رہی ہے، جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک رہنماؤں پر سیاسی انتقام لینے اور ری پبلکن رہنماؤں سمیت ان کے حامیوں کو جیل بھیجنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے محکمہ انصاف کو ہدایت کی ہے کہ ڈیموکریٹس کے مبینہ مجرمانہ اقدامات کی فوری تحقیقات کی جائیں۔

اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس متعدد افراد کو مواخذے اور مختلف سزاؤں کی دھمکیاں دے رہے ہیں، اور اٹارنی جنرل سمیت کئی عہدیداروں کے خلاف مواخذے کی کارروائی کی بات بھی بے بنیاد ہے۔ ان کے مطابق یہ رویہ اعلیٰ سطح کی بھتہ خوری کے مترادف ہے اور اس کا جوابدہ ہونا ضروری ہے۔

ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ری پبلکن ڈونرز کو محض ان کی سیاسی وابستگی کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ ری پبلکنز اور ان کے حامیوں کو جیل بھیجنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے سینیٹر ایلیسا سلاٹکن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ری پبلکن نظریات رکھنے والے نوجوانوں کو بھی نشانہ بنانے کی بات کر رہی ہیں، جبکہ سزا ان افراد کو ملنی چاہیے جو دوسروں کو غیر قانونی دھمکیاں دیتے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹک رہنماؤں نے بے گناہ افراد کو دھمکی آمیز خطوط بھیجے ہیں، اور اسی تناظر میں انہوں نے محکمہ انصاف کو مبینہ مجرمانہ اقدامات کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی سیاست میں دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔

واضح رہے کہ یہ پیش رفت امریکی سیاسی منظرنامے میں جاری تنازعات کا حصہ ہے، جس کے اثرات آئندہ انتخابی عمل اور قانونی کارروائیوں پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ اس معاملے پر ڈیموکریٹک رہنماؤں کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اب تک کی کہانی ریپبلکن پارٹی

  1. ٹرمپ کا دعویٰ: ایران کو روکا نہ جاتا تو اسرائیل اور مشرق وسطیٰ موجود نہ ہوتے
  2. امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا، مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کا عزم
  3. امریکی مڈٹرم انتخابات: ڈیموکریٹس کی واضح برتری، چند حلقوں میں گنتی اب بھی جاری
  4. امریکی نائب صدر کا نجی محفلوں میں نیتن یاہو کی حکمت عملی پر شدید تنقید کا انکشاف
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
امریکاڈونلڈ ٹرمپریپبلکن پارٹیڈیموکریٹسمحکمہ انصافایلیسا سلاٹکن

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں