نوشہرہ: غیر قانونی گولڈ مائننگ کیلئے ڈیزل لے جانے والی 13 گاڑیاں پکڑی گئیں
ضلعی پولیس نے نوشہرہ میں غیر قانونی گولڈ مائننگ کیلئے ڈیزل لے جانے والی 13 گاڑیاں پکڑ کر ڈرائیوروں اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
نوشہرہ میں غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ڈیزل لے جانے والی 13 گاڑیاں پکڑ لی ہیں۔ یہ کارروائی سرپل چیک پوسٹ پر ایس ڈی پی او اکوڑہ خٹک سرکل گلشید خان کی نگرانی میں انچارج چوکی خیر آباد اے ایس آئی مختیار خان نے محکمہ معدنیات کی ٹیم کے ہمراہ کی۔
پولیس کے مطابق تمام گاڑیوں اور ڈیزل کو قبضے میں لے کر ملزمان کو حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مالکان اور ڈرائیورز کے خلاف منرل ایکٹ 2017 کے تحت تھانہ اکوڑہ میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ادھر ضلعی پولیس نے مشینری مالکان کو تین روز کی مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنی مشینری ہٹا لیں بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ غیر قانونی گولڈ مائننگ سے نہ صرف قدرتی وسائل کا نقصان ہوتا ہے بلکہ ماحولیاتی اور سماجی مسائل بھی جنم لیتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اب تک کی کہانی پیٹرول کی قیمتیں
- بجلی اور گیس سبسڈی کا نیا نظام: موجودہ سلیب ختم کرنے کی تیاری
- نواز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی ہدایت
- وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ
- جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کا مطالبہ، حکومت کو مہلت







