جنوبی لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں اسرائیلی فوجی ہلاک
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں جنوبی اور مشرقی لبنان میں مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ اسرائیل نے اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ان کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔ یہ اطلاعات عالمی خبر رساں ادارے نے دی ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ فوجی لڑائی کے دوران مارا گیا۔
ادھر لبنان کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے جنوبی اور مشرقی لبنان میں کیے گئے حملوں کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق یہ حملے حالیہ دنوں میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان امریکی ثالثی میں جنگ بندی کے باوجود سرحدی علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے۔ اسرائیل کا مؤقف ہے کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں اور فوجی سرگرمیوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جبکہ لبنانی حکام مسلسل اسرائیلی حملوں میں جانی نقصان کی اطلاعات دے رہے ہیں۔
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی موجودگی اور فضائی حملوں کے باعث سرحدی علاقوں میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ لبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی کارروائیوں میں لبنانی فوج کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ عالمی برادری کی جانب سے جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی میں کمی نہیں آئی ہے۔
اب تک کی کہانی لبنان
- ایران کا اعلان: افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی ملک سے باہر نہیں جائے گا
- اسرائیل میں سیاسی بحران: نیتن یاہو کا ممکنہ نئی حکومت کو یہودی تشخص کے لیے خطرہ قرار دینے کا اعلان
- لبنان کی خودمختاری پر صدر کا واضح موقف: کسی بیرونی شراکت یا بالادستی کو قبول نہیں کریں گے











