around.pk
Thursday, 12 November 2026
☀ کراچی 27°⛅ لاہور 25°🌧 اسلام آباد 17°
کاروبار

سندھ حکومت کا یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں اضافے پر ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

صوبائی وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش خان مہر نے ربیع سیزن کے دوران یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافے، ذخیرہ اندوزی اور جعلی زرعی ادویات کی فروخت پر سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

around.pk·2h ago

سندھ حکومت نے ربیع سیزن کے دوران یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافے، ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ اور جعلی کھاد، بیج و زرعی ادویات کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش خان مہر نے اس حوالے سے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے۔

صوبائی وزیر زراعت کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری زراعت سندھ محمد زمان ناریجو، ڈی جی زرعی توسیع اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی فروخت میں ملوث ڈیلرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے سیکریٹری زراعت، ڈی جی زرعی توسیع اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ سخت اقدامات کریں اور روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے ڈی جی زرعی توسیع کو حیدرآباد میں کاشتکاروں کی شکایات کے ازالے کے لیے شکایتی سیل قائم کرنے کا بھی حکم دیا۔

سردار محمد بخش خان مہر نے کھاد کمپنیوں کو ہدایت کی کہ وہ ڈیلرز کو یوریا کھاد کی بروقت اور مطلوبہ مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے اور کھاد کی سپلائی میں تعطل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے زرعی افسران کو کھاد کی دستیابی، سرکاری نرخوں پر فروخت اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ربیع سیزن کے دوران کاشتکاروں کو سرکاری نرخوں پر کھاد کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ آبادگاروں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا اور اس معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اب تک کی کہانی حیدرآباد

  1. آٹے کی قیمتوں میں شہروں کے درمیان بڑا فرق، کراچی کے شہری سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور
  2. سندھ کے 31 شہروں کے ماسٹر پلانز پر کام جاری، 9 شہروں کے منصوبے نوٹیفائی
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
سندھسندھ حکومتحیدرآبادسردار محمد بخش خان مہرمحکمہ زراعت سندھمحمد زمان ناریجویوریا کھاد

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں