around.pk
Thursday, 12 November 2026
☀ کراچی 28°⛅ لاہور 27°🌧 اسلام آباد 20°
کاروبار

گیس قیمتوں میں اضافے کی تیاری: سوئی کمپنیوں کی اوگرا میں درخواستیں جمع

سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں نے اوسط گیس قیمت میں اضافے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کروا دی ہیں، جن پر یکم جولائی سے عمل درآمد کی استدعا کی گئی ہے۔

around.pk·16m ago

ملک میں گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی اوسط قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کروا دی ہیں اور دونوں کمپنیوں نے مجوزہ اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی استدعا کی ہے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اوسط قیمت میں 10 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز دی ہے، جس کے بعد موجودہ قیمت 1702 روپے سے بڑھا کر 1712 روپے 40 پیسے مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی نے 366 روپے 75 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز پیش کی ہے اور نئی اوسط قیمت 2071 روپے 75 پیسے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

سوئی ناردرن کی درخواست میں ایل این جی سروس کی مد میں 60 ارب 14 کروڑ 70 لاکھ روپے کے اخراجات بھی شامل کیے گئے ہیں، جبکہ ایل این جی کی لاگت 471 روپے 16 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بتائی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق موسم سرما میں مقامی گیس کی محدود دستیابی کے باعث اضافی گیس کا انتظام کرنا پڑے گا، جس کے لیے ایل این جی کے 16 کارگوز درکار ہوں گے۔

گیس کمپنیوں نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کو بھی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات میں شامل کیا ہے۔ اوگرا دونوں کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت کرے گا، جس کے بعد گیس کی اوسط قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گیس کی قیمتوں میں کسی بھی اضافے کا اثر صارفین کے ماہانہ بلوں اور صنعتی لاگت پر براہ راست پڑتا ہے۔ اوگرا کی سماعت اور حتمی فیصلے کے بعد ہی یہ طے ہو گا کہ مجوزہ اضافہ کس حد تک لاگو ہو گا۔

اب تک کی کہانی سوئی سدرن گیس کمپنی

  1. پاکستان میں ایل پی جی کی درآمد کے لیے عالمی ٹینڈرز جاری، قیمتوں میں کمی متوقع
  2. سینیٹ کمیٹی نے گیس کمپنیوں سے 20 سال کی رائلٹی کی تفصیلات طلب کر لیں
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
گیساوگراآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹیسوئی سدرن گیس کمپنیایل این جیسوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں