گڈاپ میں 9 کروڑ روپے کی ڈکیتی کے ملزمان پولیس کی حراست سے فرار، آئی جی سندھ نے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
کراچی کے علاقے گڈاپ میں تقریباً چار ماہ قبل 9 کروڑ روپے مالیت کی ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث دو زیر حراست ملزمان پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگئے، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
کراچی کے علاقے گڈاپ میں تقریباً چار ماہ قبل پیش آنے والی 9 کروڑ روپے کی ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث دو زیر حراست ملزمان پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے فرار ہوتے وقت ایک پولیس اہلکار کی موٹرسائیکل بھی ساتھ لے لی۔
واقعے کی تفصیلات کے مطابق گڈاپ میں ایک تاجر کے گھر ڈکیتی کی واردات میں ملزمان 200 تولے سونا، چاندی اور 25 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔ واردات میں لوٹے گئے سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 9 کروڑ روپے بتائی گئی ہے اور اس سلسلے میں گڈاپ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
واردات میں ایک سنار سمیت تین ملزمان ملوث تھے جو گڈاپ پولیس کی حراست میں تھے۔ ان میں سے دو ملزمان پولیس اہلکاروں کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر کی جانب سے گڈاپ تھانے میں تعینات تین پولیس اہلکاروں کو کواٹر گارڈ کردیا گیا ہے۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ملزمان کے فرار ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی ملیر سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن شروع کیا جائے۔
آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے فرائض کی انجام دہی میں غفلت یا لاپروائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے کر ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور غفلت کے مرتکب عملے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اب تک کی کہانی سندھ
- فاروق ستار کا دعویٰ: نئے انتظامی یونٹس کا فارمولا آخری مرحلے میں، مارچ تک تشکیل ممکن
- عالمی بینک کی پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر قرض منظور، دیہی سندھ میں صاف پانی اور نکاسی آب کے منصوبے پر خرچ ہوں گے
- سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر ڈی جی کے ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست
- سندھ میں تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس میں 40 گنا اضافہ











