The news is by your side.

نیوزی لینڈ کیخلاف اہم مقابلہ، پاکستان کیلئے جیت ضروری

0

ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم مقابلہ آج بنگلورو میں ہو گا، گرین شرٹس کو سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھنے کےلیے میچ میں فتح حاصل کرنا ضروری ہے۔ دوسری جانب کیوی ٹیم کے فاسٹ بولر میٹ ہینری ہیمسٹرنگ کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں، اسے اپنے آخری دونوں میچز جیتنا ہیں۔ پہلا وار کیویز پر کرنا ہے، جس کی تیاریوں کے لئے کھلاڑیوں نے بنگلورو میں بھرپور پریکٹس کی۔ فزیکل ٹریننگ کے علاوہ کھلاڑیوں نے بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی خوب پریکٹس کی۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا بھی ٹیسٹ ہوا، جو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم جو ابتدا میں بھرپور فارم میں تھی لیکن فٹنس مسائل کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔ کپتان ولیم سن کا انگوٹھا زخمی ہے۔ میٹ ہینری تو ہیمسٹرنگ کے باعث ایونٹ ہی سے ہاہر ہو گئے، ان کی جگہ کائل جیمی سن اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔ چیمپمین اور جمی نیشم بھی انجرڈ ہیں۔

بنگلورو میں بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے، لیکن بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں ’سب ایئر سسٹم‘ نصب ہے۔ گراؤنڈزمین کا دعویٰ ہے کہ بارش رکنے کے بعد چند منٹوں میں گراؤنڈ کو کھیل کے قابل بنا سکتا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

 

ایک تبصرہ چھوڑ دو