امریکا میں ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کی خرابی، ہزاروں پروازیں متاثر
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ریڈار اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی صلاحیت متاثر ہونے سے ملک بھر میں پروازوں کی روانگی روک دی گئی، جبکہ ایف بی آئی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
امریکا میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کی روانگی عارضی طور پر روک دی گئی، جس سے ہزاروں پروازیں متاثر ہوئیں۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق اس خرابی نے ریڈار اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی صلاحیت کو متاثر کیا، جبکہ امریکا آنے والی بین الاقوامی پروازوں کا الگ الگ جائزہ لیا جائے گا۔ حکام نے اب تک گراؤنڈ اسٹاپ ختم ہونے کا کوئی وقت نہیں بتایا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فضائی نظام پر سائبر حملے یا تخریب کاری کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ ایف اے اے کے تکنیکی ماہرین خرابی کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ ایف بی آئی نے بھی معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ مارک وین مولن نے کہا ہے کہ عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، تمام پروازوں کا ریکارڈ موجود ہے اور ایئر ٹریفک کنٹرول مراکز میں مواصلاتی خرابی کے باعث پروازیں روکی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ موسمیات کو بھی ملک گیر انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام میں خرابی کا سامنا ہے، جس کے باعث ویب سائٹس پر موسمی معلومات تک رسائی متاثر ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی ماہرین خرابی دور کرنے میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ فضائی سفر میں ایئر ٹریفک کنٹرول کا نظام ریڈار ڈیٹا اور مواصلاتی نیٹ ورک پر انحصار کرتا ہے، اور اس میں کسی بھی قسم کی خلل پروازوں کی روانگی، آمد اور راستوں کی منصوبہ بندی کو براہ راست متاثر کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسی خرابیوں کی جلد تشخیص اور متبادل انتظامات فضائی تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں۔
امریکی حکام کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ خرابی کب تک دور ہو گی، تاہم ایف اے اے کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور گراؤنڈ اسٹاپ کے خاتمے کا اعلان صورتحال بہتر ہونے پر کیا جائے گا۔
اب تک کی کہانی ڈونلڈ ٹرمپ
- چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن کی ملاقات متوقع، نیویارک پوسٹ کا دعویٰ
- یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی وفد کی ماسکو میں پیوٹن سے اہم ملاقات
- پیوٹن کا یوکرین جنگ کے حوالے سے سخت مؤقف برقرار، غیر ملکی امن فوج کی تعیناتی مسترد
- ٹرمپ کا دعویٰ: خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے










